اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ایس ایم ایز کیلئے آسان فنانسنگ سکیم کی منظوری

Published On 08 August,2023 10:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس ایم ایز کیلئے آسان فنانسنگ سکیم کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں آئندہ ربی سیزن کیلئے یوریا کھاد کی کھپت کا جائزہ لیا گیا، فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 15 اکتوبر تک چلانے کی منظوری دی گئی، چشمہ پاور پراجیکٹ یونٹ کیلئے حکومتی گارنٹی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کسان پیکج 2022 کی مدت میں دسمبر تک توسیع کر دی گئی، کسان پیکج میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو قرض دیے جائیں گے، کسان پیکج کے تحت یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون سکیم جاری ہو گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بے اراضی افراد کو بغیر سود قرض ملیں گے۔

مزید برآں اجلاس میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے ایگریمنٹ کی بھی منظوری دےدی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ کو عالمی بولی کے زریعے آوٹ سورس کیا جائے گا۔