پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

Published On 22 September,2023 12:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریلوے انتظامیہ نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو خسارے کے باعث بند کیا جارہا ہے، شالیمار ایکسپریس روزانہ کا 20 لاکھ روپے خسارے کا شکار ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مطلوبہ آمدن نہ ملنے کے باعث ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔