لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے ریلوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو ریلوے شاہد عزیز سمیت دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔
ریلوے افسران کے ساتھ اعلٰی سطح کے اجلاس میں وزیر ریلوے نے فیول اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے اور فیول چوری روکنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر شاہد اشرف تارڑ کو الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں اخراجات میں کمی لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کیرنز ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، انہوں نے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔