کراچی: (دنیا نیوز) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے، ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 روپے 40 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 48 روپے 50 پیسے کم ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 47000 کی حد بحال ہوگئی ہے۔