ٹرین میں سفر کے شوقین افراد کیلئے 'پریمیم لاؤنج' ڈائننگ کار متعارف

Published On 08 January,2024 11:36 am

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ ریلوے ٹرین کا سفر کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے 'پریمیم لاؤنج' ڈائننگ کار متعارف کرا دی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے  پریمیم لاؤنج  ڈائننگ کار کا آغاز کیا ہے جو ابتدائی طور پر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔

جدید ترین ڈائننگ کار میں 45 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 40 کھانے کی اشیاء پر مشتمل ایک وسیع مینو رکھا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ  پریمیم لاؤنج  کا مقصد مسافروں کو ان کے ٹرین کے سفر کے دوران ایک آرام دہ سفر اور اچھا کھانا فراہم کرنا ہے۔

Advertisement