کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔