کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔