کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔
— SBP (@StateBank_Pak) February 13, 2024
گزشتہ کاروباری روز کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر5 پیسے اضافے کیساتھ 279 روپے33 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے کیساتھ 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔