کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 34 پیسے پر بند ہوا۔
— SBP (@StateBank_Pak) February 7, 2024
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرایک پیسہ مہنگا ہوکر 279 روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔