کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) January 31, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔