کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔
— SBP (@StateBank_Pak) February 6, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوکر 279 روپے41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔