بہاول پور:(دنیا نیوز) ایف بی آر کی کارروائی ، پہلی بار 10 ملین روپے مالیت کے نان کسٹمز ڈیوٹی سگریٹ جلادیئے گئے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق مجموعی طو ر پر160 کارٹن جس میں 16 لاکھ سگریٹ تھے انہیں جلا کر تلف کردیا گیا، جلائے گئے سگریٹ کی معیاد مدت ختم ہوچکی تھی۔
ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر عفیفہ رحمان نے بتایا کہ پکڑی گئے سگریٹ کی ٹیکس ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی ،سگریٹ کو شہر سے باہر ڈمپنگ ایریا میں جلایا گیا ہے ، ٹیموں کو سمگل شدہ اشیا کی چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر کی ہدایت جاری کردی گئی ۔