اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو سراہا، وزیر خزانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی جاری امداد پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات کو مبارک دی، یورپی یونین سفیر نے نئی منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے امید کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی تعاون کے شعبوں بشمول ڈیجیٹلائزیشن، لائیو سٹاک پر بات چیت کی گئی، یورپی یونین سفیر نے وزیر خزانہ کو پاکستان کے لیے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔