پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

Published On 23 March,2024 02:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔