رواں سال پاکستان میں شرح نمو کا ہدف1.8، مہنگائی26 فیصد رہے گی: عالمی بینک

Published On 02 April,2024 01:18 pm

اسلام آباد(دنیا نیوز) رواں سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد ہدف کےبجائے 1.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی جبکہ مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق اگلےمالی سال شرح نمو بڑھ کر 2.3 فیصد، مہنگائی 15 فیصد پر آجائے گی،عالمی بینک نے رپورٹ میں انرجی سیکٹرسمیت سرکاری اداروں میں مشکل اصلاحات پر زور دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا شرح سود اورمہنگائی میں کمی کا انحصار پائیدار مالی استحکام پر ہے،توانائی شعبے کے ساتھ ساتھ پنشن اورسول سروس میں اصلاحات کو بھی ناگزیر قرار دیا گیا،آئندہ سال قرضوں کی شرح 73.1 فیصد سے کم ہو کر 72.3 فیصد پر آنے کا امکان ہے،مختلف شعبوں کو سبسڈیز،گرانٹس،قرضے معیشت کو متاثر کر رہےہیں۔

رپورٹ کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ 206 حکومتی ملکیتی اداروں میں شامل 88 کمرشل اداروں کےپاس 99 فیصد اثاثے ہیں،حکومت کےمالی خسارےمیں 18 فیصد حصہ سرکاری اداروں کا شامل ہے،مالی استحکام کیلئے پرائمری خسارہ قابو میں رکھنا سب سے اہم ہوگا، سال 2022 میں سرکاری اداروں پر1 ہزار 303 ارب روپے کےاخراجات آئے۔