کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔