محکمہ ایکسائز کی پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی 29 جون کو ہو گی

Published On 22 June,2024 06:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تاریخی تقریب 29 جون کو ہوگی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی، نیلامی میں شرکت کے لئے خواہشمند حضرات ابھی سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق ابتدائی طور پر پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگری میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی، نیلامی کی تقریب میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔