اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے 15 آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کا فریم ورک تیار کرلیا۔
کابینہ ذرائع کے مطابق حکومت نے 6آ ئی پی پیز کمپنیوں کیساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، 90کی دہائی میں قائم 9 دیگرآئی پیز کے ساتھ معائدے مرحلہ وار ختم کیے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا گی حکومت نے گل احمد انرجی لمیٹڈ، کوہ نور انرجی، لیبرٹی پاور پروجیکٹ، ٹیپال انرجی لمیٹڈ،اٹک جنریشن اور’ کیپ کو‘ کے ساتھ بھی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خیال رہے حکومت کے فریم ورک پر عمل درآمد کے بعد آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے میں توسیع نہیں ہوگی۔