یورپی سرمایہ کاری بینک کا این 5 موٹر وے منصوبہ میں اظہار دلچسپی

Published On 04 September,2024 09:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپی سرمایہ کاری بینک کے مشن نے وزیر اقتصادی امور سے ملاقات کی۔

وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے یورپی سرمایہ کاری بینک کے وفد کا خیرمقدم کیا، وفد میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے حکام نے بھی شرکت کی۔

احد چیمہ نے کہا کہ وارسک ہائیڈرو پاور منصوبے کی بحالی کے لئے فراہم کردہ امداد پر بینک کے مشکور ہیں، وزارت اقتصادی امور نے بینک کو 12 مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

یورپی سرمایہ کاری بینک نے این 5 موٹروے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، یورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی کے لئے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔