پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

Published On 21 September,2024 11:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

محکمہ ریلویز کے مطابق ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے،تمام پسنجر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے لیے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔