وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے ہچیسن پورٹ کمپنی کے وفد کی ملاقات

Published On 08 October,2024 08:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصراحمد شیخ سے ہچیسن پورٹ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، ٹرمینل کی بہتر مینجمنٹ کے لئے ہچیسن کمپنی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

قیصراحمد شیخ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین ٹرمینل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق چلائیں گے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم ہچیسن کمپنی کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان سے میری ٹائم سیکٹر مزید بہتر ہو رہا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے