آئی ایم ایف نے مالی سال 2025 کیلئے پاکستان کی جی ڈی پی کم کر دی: مزمل اسلم

Published On 19 January,2025 01:47 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کیلئے 3.2 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دی ہے۔

پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک میں کساد بازاری ہے، موجود حکومت میں معیشت خون کی کمی کا شکار ہے۔