کراچی: (حمزہ گیلانی) سیلز ٹیکس قانون میں تبدیلی سے ریفائنری سیکٹر میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کونسل نے ریفائنری چیلنجز پر وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا،22 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور 5 آئل ریفائنریز نے وزیراعظم سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی معافی کی اپیل کردی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے عوض ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے سے ریفائنری سیکٹر کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے، جون 2024 سے مالی چیلنجز کی شکار آئل کمپنیز کے مارجن میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو اربوں روپے خسارے کا سامنا ہے،ایک روپے 81 پیسے مارجن میں اضافے کیا جائے۔