زبیر موتی والا چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

Published On 23 January,2025 10:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زبیر موتی والا نے چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ چیئرمین ٹیڈاپ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفی دیا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر تجارت جام کمال اور ٹیڈاپ ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا۔

انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین ٹیڈاپ پاکستان کی برآمدات بڑھائی ہیں، فوڈ ایکسپو نمائش کا آغاز کیا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لئے پیداواری لاگت کو کم کرنا ضروری ہے، کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔