کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک یکسچیبج تیسرے روز بھی مندی کا شکار رہی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے، ٹریڈنگ کے اختتام پر 543 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا، کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1489 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 31 کروڑ 61 لاکھ 82 ہزار 16 روپے مالیت کے 20 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار 600 شیئرز کا لین دین ہوا۔