کراچی: افطار کے وقت بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ رکوانے کیلئے کمشنری نظام متحرک

Published On 02 March,2025 08:31 pm

کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوڈشیڈنگ رکوانے کیلئے کمشنری نظام متحرک ہوگیا۔

کمشنری حکام نے کے الیکٹرک کے سی ای او اور ایم ڈی سوئی گیس کمپنی کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن لکھا گیا ہے کہ شہریوں کو بجلی کی بندش اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے، افطار اور سحر کی اوقات میں بلاتعطل بجلی اور گیس کی فراہمی کی جائے۔

خیال رہے کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں افطار کے وقت گیس بند رہی۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے گیس بند ہونے سے متعلق دعوے کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جارہی ہے،5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔