پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

Published On 26 April,2025 06:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے، پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، اس موقع پر چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔