پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

Published On 20 May,2025 10:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں معمولی سے تیزی دیکھنے میں آئی تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی زون میں تبدیل ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 40 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔