سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپےکا ہوگیا

Published On 31 May,2025 04:29 pm

کراچی :(دنیا نیوز)عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہوکر 2لاکھ97 ہزار 668 روپے پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر کمی سے 3288 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی سے 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے کا ہو گیا تھا۔