مئی میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 17 فیصد کی کمی ریکارڈ

Published On 02 June,2025 07:40 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مئی میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی تا مئی مہنگائی کی مجموعی شرح 4 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں صفر اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر دیہی علاقوں میں 0.53 فیصد کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 24 اعشاریہ 38 فیصد مہنگے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر مرغی کی قیمت 8 اعشاریہ 63 فیصد بڑھی، ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں ایک اعشاریہ 07 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر خشک دودھ 2.80 فیصد اور مکھن 1.31 فیصد مہنگا ہوا، ایک ماہ میں آلو، تازہ پھل، مشروبات، گوشت مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 20.80 فیصد کمی بھی ہوئی، ایک ماہ میں پیاز 12.05 فیصد، گندم 7.32 فیصد تک سستی ہوئی، ایک ماہ میں آٹا 5.94 فیصد اور ویجی ٹیبل گھی 1.41 فیصد سستا ہوا۔




Recommended Articles