اسلام آباد:(دنیا نیوز) مالی سال میں آئی ٹی شعبہ کی صورتحال ملک بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعدادتقریباً 19 کروڑ تک پہنچ گئی۔
آئی ٹی سیکٹر نے قومی خزانہ میں تقریبا 271 ارب روپے کا حصہ ڈالا، آئی ٹی شعبہ میں دو ارب 42 کروڑ ڈالر کا ٹریڈ سرپلس ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ سال اسی مدت میں ٹریڈ سرپلس ایک ارب 99کروڑ ڈالر تھا، آئی ٹی برآمدات میں 23 اعشاریہ 7 فیصد بڑھوتری ہوئی اور آئی ٹی برآمدات 54 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر دو ارب 85 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔
واضح رہے ایک سال کے دوران پاکستان میں موجود فری لانسر نے 40کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ دیا۔