لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہو سکتی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اپنے نام پر سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلئے cnic.sims.pk وزٹ کریں، یا 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، آپ کے نام پر رجسٹرڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں اسے فوری بلاک کروائیں۔