وفاق کے 13 ویں 5 سالہ ترقیاتی منصوبے کیلئے صوبوں سے ڈیٹا طلب

Published On 08 July,2025 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے 13ویں 5 سالہ منصوبے کے لیے صوبوں سے ڈیٹا طلب کر لیا، منصوبے کی تیاری میں مالی سال24-2023 کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

پلاننگ کمیشن نے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کو ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی، تمام صوبوں سے شعبہ وار ترقیاتی تخمینے اور بجٹ کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

کمیشن نے مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ تخمینے اور 26-2025 کا بجٹ ڈیٹا مانگ لیا،مالی سال 27-2026، 28-2027 اور 29-2028 کے لیے ترقیاتی تخمینے بھی لازمی قرار دے دیے۔

وزارت منصوبہ بندی نے ہدایت کی کہ ڈیٹا جلد از جلد ای میل پر ارسال کیا جائے، تمام صوبے منصوبہ بندی کمیشن کو اپ ڈیٹ ڈیٹا فراہم کریں تاکہ پلان کو حتمی شکل دی جا سکے، قومی سطح پر مربوط ترقیاتی حکمت عملی پر کام جاری ہے، ڈیٹا بروقت نہ آنے پر منصوبہ بندی متاثر ہو سکتی ہے۔