سندھ حکومت کا سکیورٹی گارڈ کمپنیز سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ

Published On 11 July,2025 04:35 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سندھ حکومت کا سکیورٹی گارڈ کمپنیز سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق سندھ میں 37سکیورٹی کمپنیز کےلائسنس منسوخی کافیصلہ ہوا،ذرائع کراچی:محکمہ داخلہ نےسندھ پرائیویٹ سکیورٹی بل 2025کا مسودہ تیار کر لیا، مجوزہ مسودہ قانون میں سیکورٹی کمپنیز کی لائسنسنگ ،فیس اور گارڈز ٹریننگ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ پرائیوٹ سیکورٹی کمپنیز بل کابینہ کےآئندہ اجلاس میں پیش کیاجائےگا ،سندھ اسمبلی اجلاس جولائی کےآخری عشرےمیں بلانےکا فیصلہ کیا ہے، سندھ پریژن ترمیمی ایکٹ اور دیگر مسودہ قانون منظوری کےلیےپیش کیےجائیں گے۔

دوسری جانب انسدادمنشیات سےمتعلق بھی ترمیمی قانون ایوان میں پیش کیےجانےکا امکان ہے۔