شوگر ملز معاہدے کے باوجود سرکاری ریٹ پر چینی فراہم نہیں کر رہیں: حکومت کا اعتراف

Published On 23 July,2025 06:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ شوگر ملز معاہدے کے باوجود سرکاری ریٹ پر چینی فراہم نہیں کر رہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کی قیمتوں پر شوگر ملز کا معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے صوبوں کو 24 گھنٹے میں شوگر ریٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ تشویشناک ہے، صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔