لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں چینی سرکاری ریٹ کے بجائے دکانداروں کی مرضی پر فروخت ہونے لگی، مہنگائی کے باعث دیگر اشیاء کی طرح چینی مہنگی ہونے سے شہری پریشان ہیں۔
پیرا اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹس بھی چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کروا سکے، سرکاری طور پر چینی کی قیمت 173 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز نے چینی فروخت کرنا چھوڑ دی، شہر کے بیشتر چھوٹے اور بڑے ڈیپارٹمنٹ سٹورز پر چینی غائب ہے جبکہ دکاندار چینی 200 سے لے کر 210 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔
سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کم سے کم 190 روپے کی پڑتی ہے جو کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں وہ نقصان کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے چینی کی سرکاری پر فروخت کو یقینی بنائیں۔