کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 447 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 38 ہزار 4 سو 12 کی حد پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں 42 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کا کاروباری حجم 24 ارب 99 کروڑ روپے رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1415 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 964 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔