کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم سٹاک ایکسچینج میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، انڈیکس 505 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 198 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 29 کروڑ مالیت شیئرز کے سودے 11 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 561 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 38 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں بڑی کمی ہوئی، ڈالر ایک روپے 22 پیسے سستا ہو کر 283 روپے کا ہوگیا۔