ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی میرج گرانٹ میں 100 فیصد اضافہ

ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی میرج گرانٹ میں 100 فیصد اضافہ

ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ای او بی ائی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پینشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا، مزدوروں کے لیے میرج گرانٹ میں سو فیصد اضافہ کیا گیا، مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ میں 50 فی صد اضافہ کر دیا گیا۔

مصطفی ملک نے کہا کہ چودھری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں، خواہش ہے مزدروں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں، مزدور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی۔