کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لیے یہ ہفتہ ریکارڈ ساز رہا ہے۔
ایک ہفتے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 41 ہزار 34 کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں 180 ارب روپے مالیت کے 2.81 ارب حصص کا کاروبار کیا گیا، حصص کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن ایک ہفتے میں 218 ارب روپے بڑھ گئی۔
ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر 16 ہزار 906 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔