سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ

Published On 02 August,2025 05:03 pm

کراچی :(دنیا نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 6100روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 5229 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالربڑھ کر 3363 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے ریکارڈ ہوئی تھی۔