کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست 2025 میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست میں 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی، ایس ای سی پی نے جولائی 2025 میں 4 ہزار 65 کمپنیوں کی رجسٹریشن کر کے ریکارڈ بنایا تھا۔
ایس ای سی پی کے مطابق ملک بھر کی 99 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے کی گئی ہے، ملک بھر میں کُل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی۔
نئی رجسٹریشن ہونے والی کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیوٹ لمیٹڈ، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں 670 کمپنیاں سرفہرست ہیں۔
کمیشن کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 78 رہی، نئی کمپنیوں میں کنسٹرکشن کی 297، سیاحت کی 242، ٹیکسٹائل کی 76 اور فارما کی 69 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق فیول اینڈ انرجی، پاور جنریشن ، سٹیل اور کھیل کے شعبوں میں 383 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔