آٹے کی مسلسل بڑھتی قیمت پر خیبرپختونخوا کا وفاق اور پنجاب کیساتھ رابطہ

Published On 08 September,2025 08:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے آٹے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کا معاملہ وفاق اور پنجاب کے ساتھ اٹھا دیا۔

چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ نے گندم اور آٹے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کے پی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ غذائی اجناس پر پابندی نہیں لگا سکتا، گندم اور آٹے کے حوالے سے ہمارے صوبے کا 83 فیصد انحصار پنجاب پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے ہم مشکلات سے دوچار ہیں، پنجاب آٹے اور گندم پر پابندی فوری طور پر ہٹائے۔

صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو بھی گندم اور آٹے کے بحران کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے معاملے کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔