کراچی: (دنیا نیوز) فلورملز مالکان پر کریک ڈاؤن کام کر گیا، صوبہ پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں بھی گندم کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
چیئرمین گروسرز اینڈ ہول سیلرز عبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ گندم کی فی کلو قیمت 100 روپے سے کم ہو کر 85 روپے ہوگئی، سندھ کے فلورملز مالکان نے گندم کی خریداری 52 روپے فی کلو کے حساب سے کی تھی۔
عبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ سندھ کے فلورملز مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن سے صرف دو روز میں گندم کی قیمت کم ہوگئی، سندھ حکومت کریک ڈاؤن کا عمل جاری رکھے گندم کی قیمت مزید کم ہوگی۔
چیئرمین گروسرز اینڈ ہول سیلرز نے کہا کہ کمشنر کراچی بھی گندم کے بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے متحرک ہوجائیں، مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں آٹا بھی سستا ہو جائے گا۔