واشنگٹن: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنرجمیل احمد نے بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہتر معاشی منظرنامہ سے آگاہ کیا۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق گورنر نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے 13 سے 18 اکتوبرکے دوران جاری سالانہ اجلاسوں میں بریفنگ دی۔
جمیل احمد نے عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کار بشمول جے پی مورگن، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، جیفریز، بارکلیز، سٹی بینک، بینک آف امریکہ اور کریڈٹ ریٹنگ کو بریفنگ دی۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق جمیل احمد نے پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے اقتصادی منظر نامے کو اجاگر کیا اور کہا کہ پائیدار کوششوں سے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آ گیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم ہوکر ستمبر 2025 میں 5.6 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح اگلے مہینوں کے دوران مزید کم ہوسکتی ہے۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق جمیل احمد نے کہا کہ حالیہ سیلابوں کے باوجود عمومی مہنگائی درمیانی مدت میں 5 تا 7 فیصد ہدف پرمستحکم رہنےکی توقع ہے۔