او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا

Published On 28 October,2025 05:22 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) سروے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوگیا، 73 فیصد نے پاکستان کو موزوں ملک قرار دے دیا۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے پرسیپشن اینڈ انویسٹمنٹ سروے کا نتیجہ دو سال بعد جاری کردیا، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہتر جگہ ، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ میں بڑی بات کہہ دی۔

سروے رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے 2025 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کااعتماد 61 فیصد سےبڑھ گیا، غیرملکی سرمایہ کاروں نے روپے کی قدر میں بہتری اورمعاشی استحکام کوحوصلہ افزا قرار دے دیا، پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے بنگلا دیش، ویتنام اور فلپائن ممالک سے درجہ بندی میں بہتر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی پیرنٹ کمپنیوں نے مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا، پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کیلئے سٹرکچرل رکاوٹوں کوختم کرنا ہوگا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں موجود 35ملٹی نیشنل کمپنیوں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر ترجیح دی، ٹیکس ری فنڈ کی رقم واپسی پر 5 سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سروے میں 58 میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کے ثمرات آئندہ تین سالوں میں نظر آئیں گے، عالمی میڈیا کی منفی رپورٹنگ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فیصلوں کواثرانداز کرتی ہے۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹیکسوں کا بڑھتا ہوا بوجھ اور توانائی اخراجات کاروبار کیلئے چیلنج ہیں۔