پاکستان کو سعودی عرب سے لاکھوں ڈالرز کا برآمدی آرڈر مل گیا

Published On 26 November,2025 06:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کو سعودی عرب سے لاکھوں ڈالرز کا برآمدی آرڈر مل گیا۔

کراچی فوڈ ایگ نمائش میں سعودی عرب نے پاکستانی کمپنی کو بڑا برآمدی آرڈر دے دیا، پاکستانی کمپنی دی آرگینگ میٹ لمیٹڈ نےمعاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیج دیں۔

کمپنی نے خط میں لکھا کہ سعودی عرب کی کمپنی العبیر کولڈ سٹور ٹریڈنگ سے ایک سال کا معاہدہ طے پایا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان سے سعودی کمپنی کو پرائیویٹ لیبل کے ساتھ فروزن گوشت برآمد کیا جائے گا۔

کمپنی نے خط میں لکھا کہ پاکستانی اور سعودی کمپنیوں نے 50 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا برآمدی معاہدہ کیا ہے۔