جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) سعودیہ کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ پر قابو پانا ناگزیر ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح کے چیلنجز مسلسل ہم آہنگی کا تقاضا کرتے ہیں اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے، غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ پر قابو پانا ناگزیر ہے۔



