ایڈوب، کوال کوم کا سعودی اے آئی کمپنی کیساتھ شراکت داری کا اعلان

Published On 20 November,2025 05:42 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایڈوب، کوال کوم نے سعودی اے آئی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران شرکت داری کا اعلان کیا گیا، شراکت داری کا مقصد عربی اور مشرق وسطیٰ کیلئے جنریٹو اے آئی ٹولز تیار کرنا ہے، ایڈوب عالم زبان ماڈل کوایپس میں ضم کریگا جو مارکیٹنگ اور ٹی وی پروڈکشن میں استعمال ہوتی ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ ہیومن ایڈوب فاؤنڈری کا استعمال کر کے عرب دنیا کیلئے خصوصی جنریٹو اے آئی ماڈل تیار کریگا، کوال کوم کے چپس ویڈیوز کی تخلیق اور اے آئی ماڈلز کے عمل کو سنبھالیں گے۔