عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں دوسرے روز بھی مستحکم رہیں

Published On 28 November,2025 04:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 165 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے کی سطح پر برقرار رہی، اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76ہزار 253 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 642 روپے پر مستحکم رہی، اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 4 ہزار 837 روپے پر برقرار رہی، ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی 53.70 ڈالر کے موجودہ نرخ میں فروخت ہوئی۔